پٹنہ،15؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جی ایس ٹی کو لے کر حکومت کی جانب سے کئی طرح کی تبدیلی مسلسل جاری ہے۔گزشتہ دنوں گوہاٹی میں ہوئی جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں 178چیزوں کے ٹیکس سلیب بدلے گئے ہیں۔سشیل کمار مودی نے اشارہ دیا ہے کہ بہت جلد ہی جی ایس ٹی کے چار ٹیکس سلیب ہٹا کر صرف دو کر دیئے جائیں گے۔ان کا دعوی ہے کہ جی ایس ٹی کے تحت کی جارہی تبدیلی سے چیزوں کی قیمتیں مسلسل گھٹ رہی ہیں۔لیکن چونکہ یہ پروڈکٹ میں صاف طور پر لکھا جا رہا ہے کہ جی ایس ٹی لگایاجا رہاہے جس سے لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی علیحدہ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔جبکہ پہلے انہی مصنوعات پر 31فیصد کا ٹیکس لگتا تھا لیکن اس میں ایکسائز ڈیوٹی کا پارٹ نہیں دکھایا جاتا تھا خالی وی اے ٹی کا حصہ چھپا ہوتا تھا۔